نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکی شہر لاس ویگاس سے فلاڈیلفیا جانے والی ایک پرواز کے مسافر کو 35 ہزار فٹ کی بلندی پر طیارے کے کپتان نے ایک ایسی خوشخبری سنادی کہ نہ صرف یہ مسافر خوشی سے نہال ہوگیا بلکہ طیارے کے دیگر مسافر بھی اس کی خوشی دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔ یہ دلچسپ واقعہ امریکن ائیرلائنز کی پرواز میں پیش آیا۔ اخبار مرر کے مطابق ایرک نامی مسافر کی اہلیہ لیزا نے کپتان کو ایک نوٹ بھیجا، جس میں ایک مختصر پیغام درج تھا۔ لیزا نے درخواست کی تھی کہ یہ پیغام طیارے کے سپیکر میں سنایا جائے تاکہ ان کا خاوند اور تمام مسافر اسے سن سکیں۔ لیزا کا کہنا تھا کہ وہ لاس ویگاس میں ایک بڑی لاٹری جیتنے میں ناکام رہے تھے اور ایرک کچھ افسردہ تھے جنہیں خوش کرنے کے لئے انہوں نے لاٹری سے بھی بڑی خوشخبری سنانے کا فیصلہ کیا۔ جب طیارے کا سپیکر آن ہوا تو کپتان کی آواز سنائی دی جنہوں نے سب مسافروں کو سیٹ نمبر 29Eکی طرف متوجہ ہونے کا کہا، جہاں ایرک بیٹھے ہوئے تھے۔ کپتان نے اس کے بعد ایرک کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ’’اگرچہ آپ لاس ویگاس میں لاٹری نہیں جیت سکے، لیکن آپ کو بہت مبارک ہو، آپ اس سے بھی بڑی لاٹری جیت گئے ہیں۔ آپ باپ بننے والے ہیں۔‘‘ یہ اعلان سنتے ہی سب مسافروں نے تالیاں بجانا شروع کردیں اور ایرک کو مبارکباد دینے لگے۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ لیزا بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ان کی آنکھیں خوشی کے آنسوؤں سے بھر آئیں۔ اس دلچسپ واقعے کی ویڈیو لیزا نے فیس بک پر شیئر کی، جسے اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔
دوران پروز کپتان کا ایسا اعلان جس نے تمام مسافروں کو تالیاں بجانے پر مجبور کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان اور میری چکی میں ایک دیوار کا فاصلہ تھا،عمران خان کا جیل میں کیا شیڈول ہے؟انجینئر محمد علی...
-
نابینا قلی کی بیٹی کی مدد سے سامان اُٹھانے کی وائرل ویڈیو پر وزیر ریلوے کا بڑا اعلان
-
سنیل شیٹی نے 40 کروڑ کی آفر ٹھکراکر مثال قائم کردی
-
شکرپڑیاں میں ہو نے والی میوزیکل نائٹ میںانتہائی افسوسناک واقعہ
-
متحدہ عرب امارات میں ییلو الرٹ جاری
-
بگ بیش لیگ: حارث رؤف جان لیوا حادثے سے بال بال بچ گئے
-
ملک بھر میں بینکس بند رہیں گے
-
پولیس آفیسر کی گھر لائی خاتون سے زیادتی
-
صارفین کے میٹرز کو ڈیفیکٹو کوڈ لگا کر اوسط بلز چارج کرنے پر ریلیف دینے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے
-
مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل، بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی
-
طلاق کے بعد نیا ہنگامہ، عماد وسیم کی مبینہ گرل فرینڈ نائلہ راجہ کا بیان سامنے آ گیا
-
ٹیکنو نے قسط بازار 2025 میں آسان قسطوں پر سمارٹ فونز کی پیشکش متعارف کروادی
-
اسلام آباد میں لائیو کنسرٹ کے دوران حادثہ، معروف گلوکارہ شدید زخمی















































