ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

بھارتی قونصل خانے کے قریب خودکش دھماکہ، فائرنگ متعددہلاک و زخمی

datetime 2  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(نیوزڈیسک) افغان شہر جلال آباد میں بھارتی قونصل خانے کے قریب خود کش دھماکے اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 حملہ آوروں سمیت 8 افراد ہلاک اور 197 زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد میں 5 حملہ آوروں میں سے ایک نے بھارتی قونصل خانے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب کہ دیگر 4 دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور 2 شہری ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم دھماکے کے فوری بعد افغان پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے آپریشن شروع کردیا جب کہ حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں چاروں حملہ آور مارے گئے ہیں۔دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار نے خود کو قونصل خانے کے مرکزی دروازے کے قریب دھماکے سے اڑایا جب کہ دیگر 4 حملہ آوروں نے قونصل خانے کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی اور شدید فائرنگ بھی کہ تاہم حملے میں عملہ محفوظ رہا جب کہ جلال آباد میں ہونے والے خودکش حملے اور فائرنگ کی اب تک کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ جلال آباد میں میں بھارتی قونصل خانے کے قریب حملہ ایسے موقع پر کیا گیا کہ جب کابل میں امریکی عسکری قیادت کی تبدیلی کی تقریب جاری تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…