جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

اگر کوئی ڈرون کسی مسافر طیارے سے ٹکرا جاتا ہے تو کیا ہوگا؟

datetime 2  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک)برطانیہ کے بہت سے پائلٹ چاہتے ہیں کہ اس بارے میں تحقیق کی جائے کہ اگر کوئی ڈرون کسی مسافر طیارے سے ٹکرا جاتا ہے تو کیا ہوگا۔یہ مطالبہ برطانیہ کی فضائی حدود میں گذشتہ چھ مہینوں کے دوران تقریبا 23 ایسے واقعات کے بعد کیا گیا جن میں طیارے اور ڈرون کی ٹکر ہوتے ہوتے رہ گئی۔برطانیہ کے آئر پروکس بورڈ سے موصول ہونے والی اطلاعات میں یہ بات سامنے آئی کہ بال بال بچنے کے یہ واقعات گذشتہ سال 2015 میں 11 اپریل سے چار اکتوبر کے درمیان پیش آئے۔ایک واقعہ میں لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے پاس ایک بوئنگ 777 طیارے کے تقریبا 25 میٹر کے فاصلے سے ایک ڈرون گزرا تھا۔پائلٹوں کی یونین بیلپا کی خواہش ہے کہ حکومت اور حفاظتی ضابطے بنانے والے ادارے اس بات کی تحقیق کروائیں کہ اگر طیارے اور ڈرون کی ٹکر ہو جاتی ہے تو اس کا نتیجہ کتنا سنگین ہو سکتا ہے۔؟ہیتھرو کے پاس ہونے والے واقعہ کو ان 12 واقعات میں رکھا گیا جن کی درجہ بندی ’اے‘ کی گئی کیونکہ ان میں ٹکر کا شدید اندیشہ تھا۔13 ستمبر کو لندن سٹی ایئرپورٹ کی جانب آنے والے طیارے کے 20 میٹر قریب سے ایک ڈرون گزرا تھا۔اسی دن بوئنگ 737 طیارہ ایسیکس کے سٹینسٹیڈ ایئرپورٹ سے پرواز کے فورا بعد ڈرون سے ٹکرانے سے بچا تھا۔شہری ہوا بازی کے محکمے کے ضابطہ کاروں کا کہنا ہے کہ بغیر انسان کے پرواز کرنے والی چیزیں کسی طیارے سے 50 میٹر کی دوری رکھیں۔بیلپا کا کہنا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ اور سی اے اے اس بات کی تحقیق کرنے کےلئے فنڈ دیں کہ اگر کسی مسافر بردار طیارے سے کسی ڈرون کی ٹکر ہو جاتی ہے تو اس کا انجام کیا ہوگا۔رائل ایئرفورس کے سابق فوجی اور برٹش ایئرویز کے پائلٹ سٹیو لینڈلس نے متنبہ کیا کہ اگر کوئی ڈرون طیارے سے ٹکراتا ہے تو اس سے انجن ناکام ہو سکتا ہے یا کاک پٹ کی ونڈ سکرین ٹوٹ سکتی ہے جس کے نتیجے میں طیارے کو کنٹرول کرنا مشکل ہو جائےگا۔بیلپا کے فلائٹ سیفٹی ماہر لینڈلس نے کہاکہ کسی طیارے سے پرندوں کے ٹکرانے کے بہت اعدادوشمار ہیں تاہم ڈرون پر علیحدہ تحقیق ہونی چاہیے کیونکہ پرندوں کے برخلاف ان میں لیتھیم کی بڑی بیٹری ہوتی ہے۔انسٹیٹیوٹ آف میکینیکل انجینئرس کی فلپّا اولڈھمکے مطابق طیارے اور ڈرون کی ٹکر کے نتائج کا انحصار کئی چیزوں پر ہوگا مثلا ڈرون کی سائز اور رفتا اور ٹکرانے کی جگہ بھی اس میں اہمیت کی حامل ہوگی۔انھوں نے کہا کہ اس کا نتیجہ کچھ بھی ہو سکتاہے ۔سی اے اے کے مطابق جو لوگ طیاروں کے پاس ڈرون اڑاتے ہیں انھیں طیارے کے تحفظ کو خطرات میں ڈالنے کے لیے زیاد سے زیادہ پانچ سال تک کی سزا ہو سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…