بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مسلمان جنگ کیلئے تیار ہو جائیں، بی جے پی کی دھمکی

datetime 2  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بی جے پی کی ذیلی ہندو انتہا پسند تنظیم سنگھ پریوار نے مسلمانوں کو بدروح قرار دیتے ہوئے حتمی جنگ کی دھمکی دیدی ہے۔یہ دھمکی ویشواہندو پریشد ورکر ارون مہرکی ہلاکت کے حوالے سے منعقدہ تعزیتی اجلاس کے دوران دی گئی جس میں بھارتی وزیر مملکت اور بی جے پی کے آگرہ سے رکن پارلیمنٹ رام شنکر کیتھیریہ،جنرل سیکریٹری ویشوا ہندو پریشد سریندرا جین،بجرنگ دل رہنماؤں اور بی جے پی کے فتح پور سیکری سے ممبر پارلیمنٹ بابو لال اوردیگر مقامی رہنماؤں نے شرکت کی۔ارون مہر کو مبینہ طور پر بعض مسلمانوں نوجوانوں نے قتل کر دیا تھا۔ ان رہنماؤں نے ہندوؤں پر زور دیا کہ وہ مسلمان راکھشسوں کو تباہ برباد کردیں۔ انھوں نے کہا کہ ارون کی ہلاکت کے 13 دن پورے ہونے سے پہلے اس کے قتل کا بدلہ لینے کیلیے تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ وی ایچ پی کے ضلعی سیکریٹری اشوک لاوانا نے کہا کہ ارون کی شہادت کا بدلہ لینے کیلیے انسانی کھوپڑیاں پیش کی جا سکتی ہیں۔بی جے پی کے مقامی رہنما جگن پرساد نے ہندوؤں کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش میں الیکشن2017 میں ہونگے جس کیلئے آپ کو ہتھیار اٹھانے،گولیاں چلانے اور چاقو چلانے کیلئے تیار رہنا ہوگا، آپ کو اپنی قوت دکھانی ہو گی۔ اس موقع پر 5 ہزار افراد کے مجمع نے جس ہندو کا خون نہ کھولے وہ خون نہیں پانی ہے،کے نعرے بھی لگائے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…