جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

اسامہ بن لادن کی اپنے اثاثوں کے بارے میں وصیت کا انکشاف

datetime 1  مارچ‬‮  2016 |

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی انٹیلی جنس نے القاعدہ کے بانی رہنما اسامہ بن لادن کے ایسے خطوط کاانکشاف کیا ہے جس میں انہوں نے 29 ملین ڈالرز کی رقوم اور دیگر ملکیتوں کو اس کی موت کی صورت میں کِس طرح خرچ کرنے کی وصیت درج کررکھی تھی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی فورسز اپنے ساتھ بن لادن کے کاغذات اور دیگر اشیاء بھی لے گئی تھیں انہی میں شامل 113 خطوط کو امریکی انٹیلیجنس حکام بن لادن کی وصیت کی حیثیت دیتے ہیں۔ امریکی انٹیلیجنس حکام نے بتایا کہ غالباً 1990ء کی دہائی کے آغاز میں لکھا گیا اسامہ کا خط کے بارے میں پتہ چلا ہے جس میں تحریر ہے کہ سوڈان میں اسامہ بن لادن کی 29 ملین ڈالرز کے اثاثوں کو کس طرح تقسیم کیا جائے۔ خط میں تحریر ہے کہ 29 ملین ڈالرز کا ایک فیصد القاعدہ کے ایک سینئر عسکریت پسند محفوظ ولد ولید کو دیا جائے۔ تحریر کے مطابق، ’’وہ پہلے ہی اس میں سے 20 سے 30 ہزار ڈالرز لے چکا ہے۔ میں نے ا س سے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ اسے سوڈانی حکومت سے نکال کر لے جاتا ہے تو میں اسے انعام دوں گا۔اسامہ بن لادن سوڈان میں بطور سرکاری مہمان پانچ برس تک مقیم رہا تھا تاہم اس وقت کی حکومت پر امریکی دباو 191 کے باعث بن لادن مئی 1996ء میں وہاں سے افغانستان منتقل ہو گیا تھا۔خط کے مطابق سوڈان میں موجود اثاثوں کا ایک فیصد القاعدہ ہی کے ایک اور ر کن انجینئر ابو ابراہیم العراقی کو دینے کی وصیت کی گئی۔ العراقی نے سوڈان میں بن لادن کی پہلی کمپنی وادی العقیق کوقائم کرنے میں مدد دی تھی۔اسامہ بن لادن نے مذکورہ خط میں اپنے قریبی رشتہ داروں سے کہا تھا کہ اس کے چھوڑے ہوئے بقیہ اثاثوں کو جہاد میں مدد کیلئے استعمال کیا جائے،مجھے امید ہے کہ میرے بھائی، بہنیں اور میری خالائیں میری وصیت پر عمل کریں گی اور میں نے جو رقم سوڈان میں چھوڑی ہے وہ خدا کے نام پر جہاد کے لیے استعمال کریں گے۔بن لادن نے سعودی ریالوں اور سونے کی صورت میں بھی کچھ اثاثے مخصوص کیے جو اس کی والدہ، ایک بیٹے، ایک بیٹی، ایک چچا، چچا کے بچوں اور خالاؤں میں تقسیم کرنے کی وصیت کی گئی تھی۔15 اگست 2008کو تحریر کیے گئے ایک خط میں بن لادن نے تحریر کیا کہ اگر اس کا انتقال پہلے ہو جاتا ہے تو اس کے والد اس کے بچوں اور بیوی کا خیال رکھیں،میرے محترم والد، مجھے یقین ہے کہ آپ میری بیوی اور بچوں کا خیال رکھیں گے۔ ان کی خبر رکھیں گے اور شادی اور دیگر ضرورتوں میں ان کی مدد کریں گے۔ اپنے خط کے آخری پیراگراف میں وہ اپنے والد کو لکھتا ہے اگر میں نے آپ کی پسند کے خلاف کچھ کیا ہے تو وہ اسے معاف کر دیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…