اسلام آباد (نیوزڈیسک)سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل میں ملوث ممتاز قادری کے پھانسی دیے جانے پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان تاثیر کے قتل پر انصاف فراہم کرنے کے لئے پھانسی نہیں دی جانی چاہئیے تھی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سلمان تاثیر کے قتل کے لئے انصاف یقینی بنانے کے لئے ایک اور زندگی لینا کوئی متبادل نہیں اور پاکستان کو چاہیے تھاکہ سزائے موت کے خاتمے کی جانب پہلا قدم اٹھاتے ہوئے فوری طور پر پھانسی کے احکامات پر مہلت جاری کی جائے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ساتھ ایشیاریجنل آفس ڈائریکٹر چمپاپٹیل نے مزید کہا کہ سزائے موت ہمیشہ سے جرم کی نوعیت اور صورتحال کو دیکھے بغیر انسانی حقوق کی خلاف ورزی رہی ہے۔