سیﺅل ( نیوز ڈیسک) جنوبی کوریا کی صدر ہارک جیون ہائے نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو حالیہ جوہری اور راکٹ تجربے کی قیمت چکانا ہو گی غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک ٹی وی خطاب میں انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کی لاپرواہ اشتعال انگیزیوں کے ردعمل میںناکامی کا نتیجہ صرف مزید جوہری تجربات کی صورت میں نکلے گا انہوں نے کہا کہ ہم نے شمالی کوریا کو تنہا چھوڑ دیا تو یہ اشتعال انگیزی جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کو اس حقیقت سے آگاہ ہونا چاہئے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے ذریعے اپنی حکومت کو مزید برقرار نہیں رکھ سکے گا انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے خلاف تیار کیا جانے والا حالیہ مسودہ جس میں میں کہا گیا ہے کہ اپنے حالیہ جوہری تجربات کی بھاری قیمت چکانا ہو گی پوری عالمی برادری کی مرضی کے عین مطابق ہے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت شمالی کوریا کے لئے مزاکرات کے دروازے ہمیشہ کلھے رکھے گی اور اب گیند پیانگ یانگ کے کورٹ میں ہے ۔