بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تیل کی قیمتوں میں استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے، سعودی کا بینہ

datetime 1  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریا ض (نیوز ڈیسک)سعودی عرب نے افغانستان اور افریقی ملکوں صومالیہ اور کیمرون میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جاری عالمی جنگ کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ریاض میں قصر یمامہ شاہی محل میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں مسلمان ممالک اور دوسری ملکوں میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی گئی۔ اجلاس میں صومالیہ، کیمرون اور افغانستان میں دہشت گردی کے تازہ واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے مہلوکین کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی گئی۔اجلاس میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی پربھی بحث کی گئی۔ اس حوالے سے ھیوسٹن میں کیمرج انرجی ریسرچ سینٹر میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ہونے والی مشاورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ سعودی عرب تیل کی قیمتوں میں استحکام کے لیے ہرممکن کوشش جاری رکھے گا۔کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ریاض تیل پیدا کرنے والے تمام ممالک کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے اتارو چڑھاو¿ پر گہری نظر رکھی گئی ہے۔بعد ازاں تیونس کے سعودی عرب میں متعین سفیر لطفی بن قاید نے ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…