بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت کی ایٹمی آبدوز تیار، زیر آب فائرنگ کی صلاحیت کا چھٹا ملک بن گیا

datetime 1  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک) بھارت زیر آب رہتے ہوئے فائرنگ کی صلاحیت رکھنے والی ایٹمی آبدوز تیار کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے اس طرح بھارت زیر آب رہتے ہوئے ایٹمی اسلحہ فائر کرنے کی صلاحیت رکھنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے، برطانوی اخبارات نے اس کا انکشاف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 6ہزار ٹن وزنی اور 110میٹر لمبی اس آبدوز کا نام آئی این ایس اریہنٹ رکھا گیا ہے سنسکرت کے اس لفظ کے معنی تمام دشمنوں کا صفایا کرنے والا ہے اخبارات کے مطابق بھارت نے حکومت کے ایک خفیہ پروگرام کے تحت 30سال میں یہ آبدوز تیار کی ہے اس طرح بھارت سہہ جہتی ایٹمی صلاحیت یعنی زمین، فضا اور زیر آب رہتے ہوئے ایٹمی اسلحہ استعمال کرنے کی صلاحیت رکھنے والے سپر پاورز کے کلب میں شامل ہوگیا ہے۔ برطانوی اخبارات کے مطابق اریہنٹ کو 400میل فاصلے تک مار کرنے والے k-15اور2 ہزار میل سے بھی زیادہ فاصلے تک مار کرنے والے k-4 بالسٹک میزائلوں سے لیس کیاجائے گا۔ اخبارات کے مطابق اس ایٹمی آبدوز نے گزشتہ دنوں وشاکھا پٹنم کی بندرگاہ کے قریب جہاں یہ تیار کی گئی ہے آزمائشی فائرنگ کی اور اب بحیرہ بنگال میں اس کی حتمی آزمائش کی جا رہی ہے۔ اریہنٹ بھارت کی مجوزہ 5آبدوزوں میں پہلی آبدوز ہے، اسی قسم کی 2اور آبدوزیں جو اس سے بڑی اور زیادہ جدید ہوں گی بنانے کی منصوبہ بندی کی جاچکی ہے۔ بھارتی بحریہ ایک نئی قسم کی آبدوز کی تیاری کیلئے بھی کام کر رہی ہے جو دشمن پر حملے کیلئے استعمال کی جاسکے گی یہ آبدوز اگلے 15سال میں تیار ہو جائے گی۔ بھارت اپنے مشرقی ساحل کاکینادا کے قریب آئی این ایس ورشا کی تعمیر کا کام بھی تیز کر رہا ہے بھارت کی اس بحری تنصیب پر ایٹمی اسلحہ کا ذخیرہ کیا جائے گا۔ فی الوقت صرف برطانیہ، امریکہ، فرانس، روس اور چین کے پاس اس طرح کی ایٹمی آبدوزیں تھیں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…