اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عالمی ماہرین موسمیات نے کہا ہے کہ سردیوں کی شدت کے ساتھ ساتھ دنیا کے بعض خطوں میں گرمی کی شدت میں 7 فیصد اضافے کا امکان ہے گرمیوں کی شدت میں اضافہ پاکستان ، چین سمیت مشرقی ملکوں اور بعض مغربی یورپی ملکوں میں ہو سکتا ہے عالمی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ موسمی کیفیات بدل رہی ہیں جہاں شدید سردی تھی اب وہاں گرمی کی لہر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور جہاں بہت زیادہ گرمی پڑ رہی تھی وہاں گرمیوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے جبکہ سردیوں میں پہلے سے زیاہ سردی کی پیشگوئی کی جا رہی ہے بارشوں میں بھی 3 سے 8 فیصد تک اضافے کا بھی امکان ظاہر کی اگیا ہے سال 2016 میں پاکستان میں بارشو¿ں سے سیلاب کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے لہذا پاکستان سمیت دیگر ممالک کو موسمی معاملات میں مربوط پالیسی وضع کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں