جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت اور امریکا کے مابین جلد فوجی لاجسٹکس کے مشترکہ استعمال کامعاہدہ متوقع

datetime 29  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)12برس کے مذاکرات کے بعد امریکا اور بھارت ایک دوسرے کے ساتھ فوجی لاجسٹکس کے مشترکہ استعمال کے معاہدے کے قریب ہیں۔ چین کی بڑھتی عسکری طاقت کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان یہ معاہدہ انتہائی کلیدی اہمیت کا حامل ہو گی۔جرمن ریڈیو کے مطابق امریکا بھارت کو ہتھیار فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے، جب کہ اس سے قبل بھارت کو سب سے زیادہ ہتھیار روس فروخت کرتا تھا۔ اس کے علاوہ امریکا کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ مشترکہ فوجی مشقیں بھی بھارت کے ساتھ کر رہا ہے۔نئی دہلی کے ساتھ جاری ان مذاکرات میں بھارت کے سب سے بڑے طیارہ بردار بحری جہاز کی تیاری میں مدد کے علاوہ خطے میں چینی بحری بالادستی کے تدارک کے لیے بھارتی بحریہ کو مضبوط بنانے جیسے موضوعات شامل ہیں۔ اس طرح بھارت بحرہند میں اپنے آپریشنز میں اضافہ کر پائے گا۔ماضی میں بھارتی حکومت کو یہ تشویش رہی ہے کہ لاجسٹکس کا معاہدہ طے پا جانے پر بھارت جنگ کی صورت میں امریکا کی مدد پر مجبور ہو جائے گا اور اسی وجہ سے اس سلسلے میں جاری مذاکرات سست روی کا شکار رہے ہیں۔ تاہم بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کا کہناتھا کہ وہ لاجسٹکس سپورٹ ایگریمنٹ پر جلد جلد سے جلد آگے بڑھنا چاہتی ہے۔اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کی فوج کو یہ اجازت مل جائے گی وہ ایک دوسرے کے بری، بحری اور فضائی اڈے سپلائی، مرمت اور قیام کے لیے استعمال کر سکیں۔امریکا کی پیسیفک کمان کے سربراہ ایڈمرل ہیری ہیرس کے مطابق طرفین لاجسٹکس معاہدے کے ساتھ ساتھ محفوظ کمیونیکشن کے ایک معاہدے پر بھی کام کر رہے ہیں، جس کے تحت دونوں ممالک کی فوجوں کو ایک دوسرے کے ساتھ کام کرتے ہوئے باہمی رابطے کا ایک ذریعہ میسر آ جائے گا۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک فوجی معلومات کے تبادلے کے ایک معاہدے بھی کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…