جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

سوئٹزر لینڈ میں معمولی جرائم میں ملوث غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا قانون مسترد

datetime 29  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برن (نیوز ڈیسک) سوئٹزر لینڈ کی عوام نے معمولی جرائم میں ملوث غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کے منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سوئس پیپلز پارٹی کی جانب سے منعقد کروائے گئے ریفرنڈم میں 59 فیصد لوگوں نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ رائے شماری امیگریشن کی تعداد میں اضافے کے باعث پیدا ہونے والی پریشانی کی وجہ سے کروائی گئی تھی لیکن اس قانون کے مخالفین کا کہنا ہے کہ اس قانون سے سوئٹزرلینڈ کی آبادی کا 25 فیصد غیر ملکیوں کو نشانہ بنانا غیر منصفانہ ہے۔ سوئٹزرلینڈ میں لگ بھگ 20 لاکھ غیر ملکی مستقل اور قانونی طور پر آباد ہیں۔ تاہم سوئس قومیت حاصل کرنا پیچدہ اور مہنگا عمل ہے۔ان غیر ملکیوں میں ایسے لوگ بھی ہیں جو زندگی میں کبھی سوئٹزرلینڈ سے باہر گئے ہی نہیں۔ سوئس حکومت کے تحت ہر 100 میں سے صرف 2 غیر ملکیوں کو ہی ملک کی شہریت دی گئی ہے۔ یہ تجویز ملک کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت سوئز پیپلز پارٹی نے پیش کی تھی۔ ریفرنڈم میں پچاس لاکھ سے زیادہ افراد ووٹ ڈالنے کے مجاز تھے لیکن باہر سے آ کر پناہ لینے والے تقریباً 20 لاکھ لوگوں کو اس ووٹنگ میں شامل نہیں کیا گیا جو سوئٹزرلینڈ میں آ کر بس چکے ہیں۔ سوئز پیپلز پارٹی کی قرارداد کے مطابق اگر کوئی بھی بیرونی شخص دس برس کے اندار تیز کار چلانے یا پولیس سے بحث کرنے جیسی دو چیزوں کی خلاف ورزیوں کا مرتکب پایا جاتا تو بغیر کسی اپیل کے حق کے اسے خود بخود اپنے ملک واپس جانا ہوتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…