جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

اصلاح پسندوں نے ’امریکہ اور انگریزی میڈیا کے ساتھ مل کر کام کیا :ایران کے مذہبی رہنماؤں کا الزام

datetime 29  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(نیوز ڈیسک)ایک سرکردہ ایرانی عالم نے اصلاح پسندوں پر الزام لگایا ہے کہ انھوں نے’مجلسِ رہبری‘ سے سخت گیر موقف کے حامل رہنماؤں کو باہر رکھنے کے لیے مغربی ممالک کے ساتھ ساز باز کی ہے۔ایران میں جمعے کو لاکھوں افراد نے ارکانِ پارلیمان اور مجلس رہبری کے نمائندوں کے چناؤ کے لیے ووٹ ڈالے تھے۔انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق زیادہ تر ووٹ سابق صدر علی اکبر رفسنجانی اور ایران کے اصلاح پسند صدر حسن روحانی کے حمایت یافتہ امیدواروں کو ملے ہیں۔اصلاح پسند اور اعتدال پسند امیدواروں نے دارالحکومت تہران سے تمام نشستیں حاصل کی ہیں۔اس صورتحال پر ایرانی رہنما اور عالم صادق لاریجانی کا کہنا ہے کہ پولنگ کے دوران اصلاح پسندوں نے ’امریکہ اور انگریزی میڈیا کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔‘ایک بیان میں انھوں نے سوال اٹھایا ہے کہ ’آیا مجلس رہبری سے ایسے رہنماؤں کو باہر کرنے کے لیے بیرونی طاقتوں سے تعاون ملک کے مفاد میں ہے؟‘ایران میں حالیہ الیکشن کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ گئی ہے کہ مجلسِ رہبری کے 88 ارکان ملک کے موجودہ رہبرِ اعلیٰ 76 سالہ آیت اللہ علی خامنہ ای کے جانشین کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ سال جوہری معاہدے کے نتیجے میں بین الاقوامی پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد سے یہ ایران میں پہلے انتخابات ہیں۔تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ تہران سے آنے والے نتائج انتہائی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ دارالحکومت سے آنے والے قانون ساز پارلیمان کا رخ طے کرتے ہیں۔لیکن دارالحکومت کے باہر مخلوط نتائج آئے ہیں جس میں نہ تو اصلاح پسندوں اور نہ ہی سخت گیروں کو اتنے ووٹ ملے ہیں کہ وہ پارلیمان پر مکمل کنٹرول حاصل کر سکیں۔حسن روحانی نے سنیچر کو کہا تھا کہ یہ انتخابات ایران کو بین الاقوامی تنہائی سے باہر لانے کی ان کی کوششوں پر مہرِ تصدیق ثبت کرتے ہیں۔ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق انھوں نے کہا: ’مقابلہ ختم ہو چکا ہے۔ اب ایران کی اندرونی صلاحیت اور بین الاقوامی مواقع کی بنیاد پر ایران کی معاشی ترقی کا ایک نیا باب کھولنے کا وقت ہے۔‘جوہری توانائی کے متعلق معاہدے کی مخالفت کے علاوہ انھیں گھریلواصلاحات کے معاملے میں بھی مخالفت کا سامنا رہا۔دوسری جانب ایران کی کنزرویٹو نیوز ایجنسی تسنیم کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ’60 فی صد ووٹنگ دنیا کے سامنے مذہبی جمہوریت کا روشن چہرہ ہے۔‘تاہم انھوں نے ’بیرونی مداخلت کے خلاف ہوشیار رہنے کے لیے کہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…