کولمبو(نیوز ڈیسک)سری لنکا کے ایک سکول میں ایک ننھے طالبِ علم کے بارے میں افواہ پھیلنے کی وجہ سے اس کے علاوہ باقی تمام بچے سکول چھوڑ گئے۔سکول کی استانی نے بتایا کہ دراصل اس بچے کے بارے میں کسی نے یہ افواہ پھیلا دی تھی کہ اسے ایڈز ہے۔استانی کے مطابق اب سوائے اس ایک بچے کے باقی تمام 186 بچوں کو ان کے والدین نے سکول سے نکال لیا ہے۔بچے کی ماں نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ جھوٹی خبر بچے کے والد کے انتقال کے بعد پھیلی اور غلطی سے لوگوں سے اْسے بھی ایڈز سے متاثرہ قرار دے دیا ہے۔بچے کی ماں نے بتایا کہ 10 مختلف سکولوں کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد بالآخر وہ اسے ایک سکول میں داخل کرانے میں کامیاب ہو گئیں۔لیکن ابھی اس بچے کا سکول میں پہلا دن مکمل نہیں ہوا تھا کہ اس سکول کے باقی بچوں کے والدین نے اپنے اپنے بچوں کو سکول سے نکال لیا۔گو کہ اس بچے کا طبی سرٹیفیکٹ بھی پیش کیا گیا ہے کہ وہ ایڈز سے متاثر نہیں ہے۔اب یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ بچہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکے گا یا نہیں۔ایچ آئی وی کی وبا 1980 کی دہائی میں منظرِ عام پر آئی تھی اور اب تک اس سے 75 ملین افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں ساڑھے تین کروڑ افراد ایچ آئی وی سے متاثر ہیں اور ان کے جسم میں ایچ آئی وی وائرس اور دفاعی نظام کے درمیان جنگ چل رہی ہوتی ہے۔تاہم اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ایڈز کی ایک رپورٹ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ 2030 تک ایڈز کی وبا پر قابو پا لیا جائے گا کیونکہ اب متاثرہ نئے مریضوں اور ایڈز کے باعث اموات میں کمی واقع ہو رہی ہے۔
سری لنکا میں ایڈز کے شبہ میں بچے پر سکول کے دروازے بند کر دیے گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
روانگی سے قبل امریکی عملے نے چینی حکام کی دی گئی ہر چیز وہیں پھینک دی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
-
آئی سٹل لو یو
-
گرمیوں کی طویل چھٹیوں پر نجی سکولز کے اعتراضات، حکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی اور 17 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کے کتنے امکانات ہیں؟ اہم پیشگو...
-
بھارت اور یو اے ای کے بڑے معاہدے سامنے آگئے
-
سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر، تحقیقات کا اعلان
-
کاروباری اوقات میں نرمی کا اعلان
-
لاہورمیں 2 سگی بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے
-
سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
انمول پنکی کا ذاتی فلیٹ کہاں اور اس کی مالیت کتنی ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
-
نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا
-
نادرا نے بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام متعارف کرا دیا
-
ڈرگ ڈیلر انمول پنکی کے معاملے پر مریم نواز کا ایکشن



















































