بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

سوئٹزر لینڈمیں ریفرنڈم: عوام نے غیر ملکیوں کی ملک بدری کا قانون مسترد کر دیا

datetime 29  فروری‬‮  2016 |

زیورخ(نیوز ڈیسک)سوئٹزر لینڈ کے لوگوں نے معمولی جرائم میں ملوث غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کے منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔سوئس پیپلز پارٹی کی جانب سے منعقد کروائے گئے ریفرینڈم میں 59 فیصد لوگوں نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ رائے شماری امیرگریشن کی تعداد میں اضافے کے باعث پیدا ہونے والی پریشانی کی وجہ سے کروائی گئی تھی۔لیکن اس قانون کے مخالفین کا کہنا ہے کہ اس قانون سے سوئٹزر لینڈ کی آبادی کا 25 فیصد غیرملکیوں کو نشانہ بنانا غیرمنصفانہ ہے۔سوئٹزر لینڈ میں لگ بھگ 20 لاکھ غیر ملکی مستقل اور قانونی طور پر آباد ہیں۔تاہم سوئس قومیت حاصل کرنا پیچدہ اور مہنگا عمل ہے۔ نہ ہی یہ یہاں پیدائش کے ساتھ خود وخود حاصل ہوتا ہے۔ ان غیر ملکیوں میں ایسے لوگ بھی ہیں جو زندگی میں کبھی سوئٹزرلینڈ سے باہر گئے ہی نہیں۔سوئس حکومت کے تحت ہر 100 میں سے صرف 2 غیر ملکیوں کو ہی ملک کی شہریت دی گئی ہے۔یہ تجویز ملک کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت سوئز پیپلز پارٹی نے پیش کی تھی۔ریفرینڈم میں پچاس لاکھ سے زیادہ افراد ووٹ ڈالنے کے مجاز تھے لیکن باہر سے آکر پناہ لینے والے تقریباً 20 لاکھ لوگوں کو اس ووٹنگ میں شامل نہیں کیا گیا ہے جو سوئٹزر لینڈ میں آکر بس چکے ہیں۔سوئز پیپلز پارٹی کی قرارداد کے مطابق اگر کوئی بھی بیرونی شخص دس برس کے اندار تیز کار چلانے یا پولیس سے بحث کرنے جیسی دو چیزوں کی خلاف ورزیوں کا مرتکب پایا جاتا تو، بغیر کسی اپیل کے حق کے، اسے خود بخود اپنے ملک واپس جانا ہوتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…