نئی دہلی(نیوزڈیسک)تیسری عالمی جنگ کی تیاریاں،بھارتی خفیہ منصوبہ بے نقاببھارت کی مہلک جوہری ہتھیاروں سے لیس آبدوز کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس مہلک آبدوز کی لانچنگ کے بعد بھارت دنیا کے صرف 6 ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا جن کے پاس یہ نظام موجود ہے۔ چھ ہزار ٹن وزنی اور 110 میٹر لمبی اس جوہری آبدوز کا نام آئی این ایس آرھانت ہے۔ آرھانت سنسکرت زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب فاتح یا سب دشمنوں کا خاتمہ کرنے والا ہے۔ بھارت اس جوہری آبدوز پر تاپ سیکرٹ پروگرام کے تحت گزشتہ 30 سالوں سے کام کر رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس جوہری آبدوز پر کے- 15 اور کے- 4 نظام کے حامل مہلک میزائل نصب ہونگے۔ یہ خطرناک ہتھیار 400 میل سے 2 ہزار میل تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس نظام کی تیاری سے بھارت زمینی یا فضائی پلیٹ فارم کی عدم موجودگی کی صورت میں سمندر سے جوہری میزائل فائر کر سکے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت نے جوہری آبدوز آئی این ایس ارھنت سے ڈمی میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا تھا۔