الریاض(نیوزڈیسک)عراق میں سعودی عرب کے سفیر ثامر السبہان نے ایک شاہی فرمان کا انکشاف کیا ہے جس کے تحت عراقی کردستان میں 1000 سے زیادہ پناہ گزین یتیم عراقی بچوں کی کفالت کا حکم جاری کیا گیا۔ یہ بچے داعش تنظیم کی کارروائیوں کے نتیجے میں اپنے اہلیان خانہ کو کھوچکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی سفیر نے اپنے ذاتی اکاو¿نٹ پر کیے گئے ٹوئیٹ میں واضح کیا کہ عراق صاحب کردار شخصیات، عزت اور عرب وقار کی سرزمین ہے سونا جتنا بھی مٹی سے چھپا دیا جائے وہ سونا ہی رہتا ہے ہمارا راستہ ایک ہے۔یاد رہے کہ ثامر السبہان نے گزشتہ ہفتے بھی ایک شاہی فرمان کا انکشاف کیا تھا جس کے تحت عراقی صوبے الانبار میں متاثرہ عراقی شہریوں کے لیے فوری امداد پیش کرنے کا حکم جاری کیا گیا داعش کے غیرانسانی سلوک کی وجہ سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد اپنے علاقوں کو چھوڑ کر نکل چکی ہے۔ کردستان میں ان افراد کی تعداد کا اندازہ تقریبا 17 لاکھ لگایا گیا ہے۔ ان میں اکثر لوگ بغداد کے نواحی علاقوں میں ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں