نئی دہلی (نیوزڈیسک) بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف امریکی اراکین کانگریس اور سینیٹ نے مودی سرکار کو خط لکھ دیا ۔ خط میں بھارتی حکومت سے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور تشدد کے مرتکب مجرموں کو سزا دینے کا مطالبہ کردیا ۔ امریکی اراکین کانگریس و سینیٹ نے بھارت میں بڑھتے ہوئے عدم برداشت اور اقلیتوں پر مظالم اور ناروا سلوک پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم مودی کو خط لکھا ہے جس میں ان سے اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ آٹھ سینیٹرز اور کانگریس کے چھبیس ارکان کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مودی سرکار بھارت میں اقلیتوں کیخلاف تشدد کے مجرموں کو قرار واقعی سزا دے ۔ امریکی اراکین کے مطابق بھارت میں گائے کے ذبح اور گوشت پر پابندی سے فرقہ ورانہ کشیدگی بڑھ رہی ہے ۔
بھارت میں اقلیتوں پر مظالم ، امریکی اراکین کانگریس نے مودی کو خط لکھ دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
روانگی سے قبل امریکی عملے نے چینی حکام کی دی گئی ہر چیز وہیں پھینک دی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
-
آئی سٹل لو یو
-
گرمیوں کی طویل چھٹیوں پر نجی سکولز کے اعتراضات، حکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی اور 17 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کے کتنے امکانات ہیں؟ اہم پیشگو...
-
بھارت اور یو اے ای کے بڑے معاہدے سامنے آگئے
-
سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر، تحقیقات کا اعلان
-
کاروباری اوقات میں نرمی کا اعلان
-
لاہورمیں 2 سگی بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے
-
سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
انمول پنکی کا ذاتی فلیٹ کہاں اور اس کی مالیت کتنی ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
-
نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا
-
نادرا نے بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام متعارف کرا دیا
-
ڈرگ ڈیلر انمول پنکی کے معاملے پر مریم نواز کا ایکشن



















































