بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکہ:خاتون پولیس اہلکار ڈیوٹی کے پہلے ہی روز قتل ہوگئیں

datetime 28  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورجینیا(نیوز ڈیسک)امریکی ریاست ورجینیا میں ایک خاتون پولیس اہلکار کو ملازمت کے پہلے دن ہی گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ایشلے گوئنڈن نامی خاتون پولیس اہلکار کو اس وقت گولی ماری گئی جب وہ امریکی ریاست ورجینیا میں ووڈ برج نامی علاقے میں ایک مقامی تنازع کی اطلاعات ملنے پر وہاں پہنچیں۔ان کے علاوہ دو دیگر پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے جو اس وقت ہسپتال میں ہیں۔ ان کی حالت کے بارے میں ابھی تک کوئی تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں۔مشتبہ شخص جو کے فوج کے سروس مین ہیں کو کوئی نقصان نہیں ہوا اور وہ اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں۔پولیس حکام نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ مشتبہ شخص نے پہلے اپنی اہلیہ کو قتل کیا اور پھر پولیس کے وہاں پہنچنے پر اہلکاروں پر فارئرنگ کر دی۔ان کے مطابق جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت گھر میں ایک بچہ بھی موجود تھا۔ایشلے گوئنڈن کے محکمے کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہمیں انتہائی افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ پرنس ولیم کاؤنٹی پولیس کی خاتون اہلکار ایشلے گوئنڈن جو کہ آج شام فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گئی ہیں۔‘اس سے قبل پرنس ولیم کاؤنٹی پولیس نے گوئنڈن کے پولیس میں شامل ہونے کی تصویر ٹوئٹر ہر شائع کی تھی۔ اس موقع پر ان کی اور ان کے ساتھ بھرتی ہونے والے نئے ساتھیوں کی حفاظت پر زور دیا گیا تھا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…