بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

بیت المقدس:اسرائیلی کھدائیوں سے زمین بیٹھ گئی، مکانات کوخطرات لاحق

datetime 28  فروری‬‮  2016 |

مقبوضہ بیت المقدس(نیوز ڈیسک)فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہرمیں مسجد اقصیٰ کے جنوب میں عثمانی دور میں تعمیر کی گئی عمارتوں کے نیچے اسرائیل کی حالیہ کھدائیوں کے نتیجے میں متعدد عمارتوں اور رہائشی مکانات کو سخت خطرا لاحق ہوئے ہیں۔ فلسطینی ماہر آثار قدیمہ انجینیر مصطفیٰ ابو زھرہ نے ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ صہیونی حکام کی بیت المقدس میں سلمان ٹاﺅن میں زیرزمین کھدائیوں کے نتیجے میں کئی مقامات پر زمین میں شگاف پڑ گئے ہیں اور زمین کھسکنے سے کئی مکانوں کی دیواریں منہدم ہوگئی ہیں جس کے نتیجے میں مکانوں کو سخت خطرات لاحق ہیں۔”وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر“ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی بیت المقدس میں سلوان کے مقام پر اسرائیلی حکام کی جانب سے زیرزمین کھدائیوں کا سلسلہ جاری ہے جو مقامی فلسطینی آبادی کے لیے سنگین خطرے کا باعث بن رہی ہے۔ تازہ کھدائیوں کے نتیجے میں کئی مقامات پر زمین میں شگاف پڑ گئے ہیں اور بعض مکانوں کی دیواریں بھی مہندم ہوئی ہیں۔ بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر صہیونی حکومت کی طرف سے کھدائیوں کا عمل جاری رہتا ہے تو اس کے نتیجے میں کالونی میں واقع دیگر مکانوں حتیٰ کہ مسجد اقصیٰ کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔سلوان کالونی کی ایک مقامی خاتون مریم بشیر نے بتایا کہ کھدائیوں کے باعث اس کے مکان کی ایک دیوار گر گئی اور گھر کے اندر بھی زمین میں شگاف پڑنے لگے ہیں۔ مریم نے بتایا کہ اس کے پڑوس میں ایک مکان کی بیرونی دیوار زیرزمین کھدائیوں کے باعث شگاف پڑنے سے زمین بوس ہوگئی ہے۔ کئی دیگر مقامات پر بھی زمین میں شگاف پڑنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔مریم نے بتایا کہ ہمیں معلوم نہیں تھا کہ مکان کی دیوار کیوں کرزمین بوس ہوگئی لیکن بعد میں پتا چلا کہ اسرائیل نے نام نہاد آثار قدیمہ کی تلاش کی آڑ مین زیرزمین کھدائیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جسکے نتیجے میں سلوان کالونی میں واقع تمام مکانوں کو خطرات لاحق ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…