ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

ہیلری کلنٹن کی جنوبی کیرولائینا میں کامیابی

datetime 28  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکہ میں صدارتی امیداواروں کے انتخابات کے سلسلے میں ڈیمو کریٹک امیدوار ہلری کلنٹن نے جنوبی کیرولائینا میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔انھوں نے اپنے حریف برنی سینڈرز کے مقابلے میں بڑے پیمانے پر ووٹ حاصل کیے۔یہاں سے پہلے ہی ہلری کلنٹن کی کامیابی کی توقع کی جا رہی تھی تاہم اس جیت نے ان کی کامیابیوں میں تسلسل پیدا کیا ہے۔ اب انھیں آئندہ ہفتے 11 ریاستوں میں انتخاب لڑنا ہے۔ سینڈرز نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے لیکن ان کا کہنا تھا کہ یہ مہم تو صرف شروعات ہے۔یہ ہلری کلنٹن کی چار مقابلوں میں سے تیسری کامیابی ہے۔ وہ نیو ہیمشائر میں سینڈرز سے ہار گی تھیں۔اس سے پہلے صدارتی امیدواروں کے انتخاب کے تیسرے مرحلے میں جنوبی کیرولائنا سے رپبلکن جماعت کے ڈونلڈ ٹرمپ اور نیواڈا سے ڈیموکریٹ پارٹی کی ہلری کلنٹن نے صدارتی امیدوار کی نامزدگی کا انتخاب جیتا۔نیواڈا میں ڈیموکریٹ پارٹی کی ہلری کلنٹن اور برنی سینڈرز میں سخت مقابلہ ہوا جس میں ہلری نے 52 فیصد ووٹ لے کر معمولی برتری سے یہ انتخاب جیتا۔جنوبی کیرولائنا میں رپبلکن جماعت کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے علاوہ ٹیڈ کروز اور سینٹیر روبیو بھی نامزدگی کے دوڑ میں شامل تھے۔سپر ٹیوز ڈے سے قبل ان دونوں ریاستوں کے نتائج کافی اہمیت کے حامل ہیں۔خیال رہے کہ سپر ٹیوز ڈے کو تقریباً ایک درجن ریاستوں میں دونوں پارٹیوں کے ممبران رواں برس نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے اپنی پارٹی کے امیدوار کا انتخاب کریں گے۔اس سے پہلے ہونے والے دو راونڈز میں ریپبلکن جماعت کی جانب سے صدارتی امیدوار کی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹیڈ کروز کو ایک ایک کامیابی حاصل ہوئی۔ٹیڈ کروز ریاست آئیووا اور ڈونلڈ ٹرمپ ریاست نیو ہیمشائر میں کامیاب ہوئے تھے۔ڈیموکریٹ کی جانب سے اب تک ریاست نیواڈا اور آئیووا میں ہلری کلنٹن کامیاب رہی ہیں جبکہ نیو ہیمشائر میں برنی سینڈرز نے با آسانی کامیابی حاصل کی تھی۔#/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…