بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

عام’شہریوں کو نشانہ بنانے والوں کے ساتھ امن مذاکرات نہیں کریں گے: اشرف غنی

datetime 28  فروری‬‮  2016 |

کابل(نیوز ڈیسک)افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغانستان کے عام شہریوں کو نشانہ بنانے والوں کے ساتھ ان کی حکومت امن مذاکرات نہیں کرے گی۔انھوں نے یہ بیان درالحکومت کابل اور صوبہ کنڑ کے صوبائی درالحکومت اسد آباد میں ہونے والے دو خود کش بم دھماکوں میں کم از کم 26 افراد ہلات کے بعد دیا۔ان حملوں میں 50 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے۔ مرنے اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد عام شہریوں کی تھی۔اس سے قبل ہونے والے ایک حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی۔گذشتہ ہفتے کے شروع میں پاکستان اور افغاستان کے حکام نے کہا تھا کہ کابل حکام اور طالبان عسکریت پسندوں کے درمیان مارچ کے آغاز میں براہِ راست مذاکرات شروع ہوں گے۔لیکن کابل اور کنڑ میں ہونے والے ان تازہ حملوں کے بعد افغان صدر نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات سے انکار کر دیا ہے۔سنیچر کو کابل میں خود کش بم حملہ وزارت دفاع کی عمارت کے سامنے ہوا جس میں حکام کیمطابق 12 افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔کابل میں ہونے والے خود کش دھماکے سے کچھ گھنٹے پہلے صوبہ کنڑ کے صوبائی دارالحکومت اسد آباد میں گورنر ہاؤس کے قریب ہونے والے خود کش بم حملے میں افغان ملیشیا کمانڈر سمیت کم از کم 14 افراد ہلاک اور 40 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔خود کش حملہ سنیچر کے روز پاکستان کی سرحد کے قریب افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ میں ہوا ہے۔صوبائی گورنر وحید اللہ کلیم زئی نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ بمبار ایک موئٹرسائیکل پر سوار تھا اور اسد آباد میں ایک سرکاری دفتر کے سامنے جاکر اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔انھوں نے بتایا کہ مرنے والے زیادہ افراد عام شہری اور بچے ہیں جو یا تو ادھر سے گزر رہے تھے یا پھر پارک میں کھیل رہے تھے۔حملے کی فوری وجہ نہیں معلوم ہو سکی ہے اور نہ ہی کسی نے ذمے داری لی ہے۔ تاہم اس حملے میں ایک قبائلی سردار اور ملیشیا کمانڈر حاجی خان جان کی موت ہو گئی ہے۔خیال رہے کہ وہ گذشتہ سال سے طالبان کے خلاف کئی کارروائیوں میں شامل رہے تھے۔دریں اثنا کنڑ میں دولت اسلامیہ کی سرگرمیاں بھی نظر آئی ہیں تاہم ہمارے نامہ نگار کے مطابق انھیں کئی جانب سے مزاحمت اور مخالفت کا سامنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…