بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

غبار ہ فوبیا کا شکار بھارت میں ایک بار پھر پاکستانی غبارے سے کھلبلی

datetime 27  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)غبارہ فوبیا کے شکار بھارتی حکام میں اس وقت ایک اور پاکستانی غبارے نے کھلبلی مچا دی جب ٹورنامنٹ کا بینر لیے ایک غبارہ ریاست راجستھان میں جا پہنچا۔بھارتی اخبار’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق راجستھان کے ضلع جالور کے ایک گاؤں میں گرنے والا غبارہ 28رنگوں پر مشتمل ہے جس کے ساتھ پاکستان میں ہونے والے ایک ٹورنامنٹ کا بینر بھی لگا ہوا ہے۔ایس پی جالور کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سرحد سے11کلومیٹر دور راجستھان کے ایک گاو ں ساروانا سے یہ غبارہ ملا۔گرم ہوا سے بھرے غباریکے ساتھ بینر پر’ انٹر یونیورسٹی اسپورٹس گالا،پاکستان میرین اکیڈمی میں اختتامی تقریب‘ کے الفاظ تحریر ہیں۔ غبارہ کھیتوں میں جاکرگرا۔ایس پی کالینمال مینا نے اخبار کو بتایا کہ انہیں ایک سرکاری اسکول ٹیچر کی طرف سے غبارے کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے غبارے کو ضبط کرکے فوج اور فضائیہ کو بتا دیا ہے۔ایس پی نے مزید کہا کہ ہم معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں لیکن بادی النظر میں یہ ایک جشن کے غبارے کی طرح لگتا ہے۔گزشتہ ماہ بھارتی فضائیہ نییوم جمہوریہ کے موقع باڑمیر کے قریب اسی طرح کا ایک ہیلیم گیس کا غبارا مار گرایا تھا۔اسے گرانے کیلئے بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ سخوئی ۔30 استعمال کیا گیا تھا۔ حکام نے بعد میں بتایا کہ یہ غبارہ امریکی ساختہ تھا جس پر’سالگرہ مبارک‘ کے الفاظ تحریر تھے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…