اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آج پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جارہا ہے ۔دونوں ملکوں سمیت پوری دنیا کے کرکٹ لورز کی نگاہیں اس کانٹے دار میچ پر مرکو ز ہیں ۔ہائی وولیٹیج میچ سے قبل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے معروف انگریزی اخبار ہندوستان ٹائمز کو ایک خصوصی و تفصیلی انٹرویو دیا جس میں ا نہوں نے کہاکہ پاک بھارت تعلقات کے لئے یہ لازمی ہے کہ مذاکرات سے پہلے پرامن اور خوشگوار ماحول تیار کیا جائے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھی اپنی ذمہ داری نبھانی چاہئے اور اس کے لئے ہر طرح کی انتہا پسندی کی سرگرمیوں کو مکمل طور ختم کرنا چاہئے جب تک سرحد پار کی ہند مخالف تمام انتہا پسند سرگرمیوں کا خاتمہ نہیں ہو گا تب تک بہتر تعلقات اور جامع مذاکرات میں کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہو سکتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے ساتھ ملک کے امن و ترقی کو سبوتاژ کرنے کے لئے کئی عناصر سرگرم ہیں لیکن ایسے عناصر کو سختی کے ساتھ کچلنے کی ضرورت ہے ۔