ئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ بھارت سیاچن سے فوج نہیں نکالے گا،ہم نے ایسا کیا تو پاکستان علاقے پر قبضہ کر لے گا اور اسٹریٹجک فائدہ اٹھائے گا۔لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران بھارت کے وزیر دفاع منوہرپاریکر نے کہاکہ ہم سیاچن سے اپنی فوجیں نکالنے کا ارادہ نہیں رکھتے اگر ہم نے ایسا کیا تو پاکستان اس علاقے پر قبضہ کرلے گا اور اس سے تزویراتی فائدہ اٹھائے گا، اس علاقے پر پاکستان کے قبضے کی صورت میں ہمیں مزید جانیں نقصان کا سامنا گا اور یہ تجربہ ہمیں 1984ء کے تصادم میں بھی ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیاچن پر ہماری فوج کو نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے وہاں موجود فوجی جوانوں کی مشکلات سے ہماری حکومت پوری طرح آگاہ ہے لیکن ہم اس اسٹرٹیجک پوزیشن کو خالی نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت سیاچن پر تعینات اہلکاروں کو عام حالات سے چھ گنا زیادہ ادویات اور دیگر سہولیات فراہم کررہی ہے وہاں موجود فوجیوں کو برف پر چلنے والے اسکوٹر اور 19 مختلف اقسام کے لباس دئیے جاتے ہیں جو درجہ حرارت کو مناسب رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ سیاچن میں اشیاء کی فراہمی کی کوئی قلت نہیں ہے لیکن یہ طے ہے کہ ہم قدرت کے ساتھ مقابلہ نہیں کرسکتے۔