برلن(نیوزڈیسک)جرمنی آنے والے ہر آٹھ مہاجرین میں سے قریب ایک رجسٹریشن کے بعد سے غائب ہو گیا ہے۔ یہ بات ایک جرمنی اخبارنے جرمن وزارت داخلہ کے حوالے سے بتائی ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس جرمنی آنے والے 1.1 ملین مہاجرین میں سے قریب 13 فیصد ابتدائی اندراج کے بعد ان سینٹروں تک نہیں پہنچے جہاں انہیں رہائش دی گئی تھی۔ وزارت کی طرف سے ایک پارلیمانی سوال کے جواب میں بتایا گیا ہے کہ یہ تعداد 130,000 کے قریب بنتی ہے۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ افراد یا تو کہیں اور چلے گئے ہیں یا پھر غیر قانونی طور پر کام کرنے یا دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہو گئے ہیں