لندن/ویانا(نیوزڈیسک)آسٹریا نے خبردار کیا ہے کہ یورپی یونین کی بقا کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ آسٹریا نے بلقان ریاستوں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ مہاجرین کے بہاو ¿ کو روکیں۔ ادھر یونان نے مہاجرین کا بوجھ بانٹنے کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آسٹریا کی وزیرداخلہ ڑوہانا مِکل لائٹنر نے کہا کہ مہاجرین کے بہاو ¿ کو ہر حال میں روکا جائے کیوں کہ اس سے یورپی یونین کی سلامتی پر سوالات پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات ویانا میں مغربی بلقان خطے کی ریاستوں کے رہنماو ¿ں کے ایک اجلاس میں کہی۔ یونان پہنچنے والے مہاجرین ان ریاستوں سے گزر کر مغربی اور شمالی یورپ پہنچتے ہیں۔اس اجلاس میں یورپی یونین کے رکن ممالک میں مہاجرین کے موضوع پر پائے جانے والے سنگین اختلافات واضح دکھائی دیے۔ویانا میں ہونے والے اجلاس کے بعد بھی جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے میں بھی زور دیا گیا ہے کہ بلقان ریاستوں کے ذریعے گزشتہ برس ہزاروں افراد جرمنی، سویڈن اور آسٹریا پہنچے ہیں اور اب یہ بہاو ¿ ہر صورت میں روکا جانا ضروری ہے۔دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مہاجرین کے حوالے سے یورپی ردعمل کو ’شرم ناک‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ممالک اپنے سرحدوں کے تحفظ کو مہاجرین کے حقوق کے تحفظ پر فوقیت دے رہے ہیں۔