بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین نے غیر ملکی ذہین افراد کیلئے گرین کارڈ کا حصول آسان بنا دیا گیا ، چین میں غیر ملکیوں ذہین افراد کی مستقل رہائش کے لیے قوانین میں ترمیم کی جا رہی ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق بیجنگ کی مقامی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکیوں کے لئے چین میں مستقل رہائش با آسانی اختیار کرنے کے لئے نئے قوانین کا نفاذ یکم مارچ سے ہو گا۔چینی حکام کی طرف سے جاری کردہ نئے قوانین کے تحت چین میں اعلیٰ عہدوں پر فرائض سرانجام دینے والے غیر ملکی شہری ، دیگر ممالک میں پیدا ہونے والے چینی ،کاروباری افراد اور چین میں تعلیم مکمل کرنے والے غیر ملکی ذہین طلبائ مستفید ہو سکیں گے۔ ان قوانین کے تحت پی ایچ ڈی ڈگری کے حامل غیر ملکی شہریت رکھنے والے چینی شہری بھی چین میں مستقل رہائش اختیار کرنے کے مجاز ہوں گے۔