بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہریانا‘ملازمتوں میں کوٹہ نہ ملنے کیخلاف احتجاج، 12 افراد ہلاک

datetime 22  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہریانا(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست ہریانا میں سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں کوٹہ نہ ملنے کے خلاف جاٹ برادری کا احتجاج جاری ہے، ہنگامہ آرائی میں ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔ہریانا میں نہر بند ہونے سے پانی کی قلت ہو گئی ہے جس کے باعث نئی دلی میں آج تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانا میں فوجی گشت کے باوجود جاٹ برادری نے اپنے حقوق کے لیے مختلف اضلاع میں احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے 2 پولیس چوکیوں ، دکانوں، اے ٹی ایم مشینوں اور متعدد گاڑیوں کو آگ لگادی۔ کشیدگی کے باعث آٹھ شہروں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔نئی دلی کو پانی فراہم کرنے والی نہر سے سپلائی بھی بند کردی گئی ہے جس سے دارالحکومت میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔پانی کی قلت کے باعث آج سے دلی کے تمام اسکول بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے پانی کی قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت میں پانی کا صرف دو روز کا ذخیرہ باقی رہ گیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پانی انتہائی احتیاط کے ساتھ استعمال کریں



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…