بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جرمنی میں چھ ہزارسے زائد پاکستانی شہریوں کی سیاسی پناہ کی درخواست پرفیصلہ ہوگیا

datetime 22  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(نیوزڈیسک)جرمنی کی حکومت نے مزید پاکستانیوں کو سیاسی پناہ نہ دینے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ چھ ہزارسے زائد پاکستانی شہریوں کی سیاسی پناہ کی درخواست مستردکی جاچکی ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کے وفاقی ادارہ برائے تارکین وطن و مہاجرین (بی اے ایم ایف) نے ایک بیان میں کہاکہ 200پاکستانی مہاجرین کو پناہ دی گئی ہے مگر انہیں محدودمدت کے لیے ویزے جاری کیے گئے ہیں ،باقی پاکستانیوں کو جرمنی میں پناہ کا حق دار نہیں سمجھا گیا،واضح رہے کہ یورپی یونین کے دفتر شماریات یوروسٹیٹ نے بتایاتھا کہ گزشتہ برس جرمنی آنے والے پاکستانی تارکین وطن کی اکثریت مردوں کی تھی۔یادرہے کہ یورپ میں جاری مہاجرین کے موجودہ بحران کے دوران یورپ آنے والے زیادہ تر مہاجرین کا تعلق خانہ جنگی کے شکار ملک شام سے ہے۔جرمنی میں اب تک ایک لاکھ نوّے ہزار شامی باشندوں کی سیاسی پناہ کی درخواستوں پر فیصلے کیے جا چکے ہیں۔ شامی پناہ گزینوں کی درخواستیں مسترد کیے جانے کا تناسب نہایت کم ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…