بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

کشمیر اٹوٹ انگ ہے پاکستان معاملات میں مداخلت سے باز رہے، بھارت

datetime 21  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت نے پاکستان کی جانب سے افضل گورو کے متعلق دیئے گئے بیان کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے جب کہ پاکستان کو اپنی فکرکرنی چاہیئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہاکہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے، ہمسایہ ملک ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریزکرے، پاکستان کوبھارت کیخلاف انگلی اٹھانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کشمیر بھارت کا تھا اور رہے گا، کسی کو بھی اس کی طرف آنکھ اٹھانے کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیرٹرانسپورٹ بھوپندر سنگھ نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی تنازع پاکستان اوراس کی خفیہ ایجنسی کی سوچی سمجھی سازش ہے۔ دریں اثنا بھارتی فوج کی مغربی کمان کے جنرل آفیسرکمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل کے جے سنگھ نے الزام عائد کیا ہے کہ پٹھان کوٹ ایئربیس پردہشت گردحملے میں پاکستان کے لوگ ملوث تھے، حملے میں پاکستانی ریاستی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے بارے میں تحقیقات کی ضرورت ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ پاکستان کواچھے اور برے دہشت گردوں کی درجہ بندی نہیں کرنی چاہیے بلکہ ان سب کے خلاف بے رحمانہ کاروائی کی جانی چاہیئے، پٹھان کوٹ حملے کے ثبوت فراہم کرنے کے بعد پاکستان کو اس پر کارروائی کرنی چاہیئے اس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات فروغ پائیں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…