جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

سعو دی عرب کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ، ماہرین نے چونکا دینے والا انکشاف کر دیا

datetime 20  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی عرب صحرائی ملک ہونے کے باعث پہلے ہی پانی کی قلت سے دوچار ہے لیکن اب ماہرین نے اس کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ سعودی عرب اس وقت اپنی پانی کی ضروریات زیادہ تر اپنے ہی زیرزمین پانی کے ذخائر سے پوری کر رہا ہے لیکن ماہرین نے وارننگ دے دی ہے کہ جس رفتار سے یہ پانی استعمال ہو رہا ہے آئندہ 3عشروں میں سعودی عرب کے زیرزمین پانی کے ذخائر مکمل ختم ہو جائیں گے اور ملک پانی کی بدترین قلت سے دوچار ہو جائے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پانی فضول خرچی کے ساتھ استعمال کیا جا رہا ہے اور اگر اس پر قابو نہ پایا گیا اور پانی کا استعمال کم نہ کیا گیا تو سعودی عرب کو بہت جلدبڑی تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ویب سائٹ بزنس انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت زراعت کے سابق انڈرسیکرٹری علی التخیص نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اسے زراعت کے طریقے بھی تبدیل کرنا ہوں گے اور جدید طرزِ آبپاشی اپنا کر پانی کی زیادہ سے زیادہ بچت یقینی بنانی ہو گی۔ التخیص کا کہنا ہے کہ ملک کے زیرزمین پانی کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو چکے ہیں۔اگر استعمال کے طریقے تبدیل نہ کیے گئے تو تین دہائیوں میں ملک سے پانی کا خاتمہ ہو جائے گا اور ہمیں بدترین خشک سالی کا سامنا ہو گا۔شاہ فیصل یونیورسٹی کے پروفیسر محمد الغامدی نے اس سے بھی گھمبیر صورتحال بیان کی ہے۔ انہوں نے برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’سعودی عرب کے پانی کے ذخائر اس قدر کم ہو چکے ہیں کہ استعمال اسی رفتار سے جاری رہا تو محض 13سال میں ملک سے پانی ختم ہو جائے گا۔سرکاری اعدادوشمار سے بھی اس سنگین صورتحال کا انکشاف ہو چکا ہے۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…