منگل‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2025 

ہلیری کلنٹن کی 500 سے زائد نئی ای میلز جاری

datetime 20  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ نے سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی 500 سے زائد نئی ای میلز جاری کر دی ہیں۔64 ای میلز میں خفیہ معلومات موجود ہیںجبکہ پاکستان کے سانحہ گیاری سیکٹر پر امریکی رابطوں کا بھی ذکر ہے۔سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کی ذاتی ای میل سرور سے بھیجی گئی ای میلز منظر عام پر لانے کا سلسلہ جاری ہے، امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ہلیری کلنٹن نے مزید پانچ سو سے زائد ای میلز جاری کردی گئی ہیں۔ان میں پاکستان سے متعلق ای میلز بھی شامل ہیںجن میں سانحہ گیاری سیکٹر سے متعلق امریکی رابطوں کا بھی ذکرہے۔6اپریل 2012کو پیش آئے سانحہ گیاری سیکٹر میں 12 ہزار فٹ کی بلندی پر پاکستانی فوج کے ہیڈ کوارٹرپر برفانی تودہ گر گیا تھا ،حادثے میں 100 سے زائد فوجی 60 فٹ سے زائد برف میں دب کر شہید ہو گئے تھے۔ہلیری کلنٹن کی نئی ای میلز میں سے 64 میں خفیہ معلومات بھی موجود ہیں،محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق ای میلز بھیجنے کے وقت انھیں خفیہ قرار نہیں دیا گیا تھا، جاری کی گئی 562ای میلز ایک ہزار ایک سو 16 صفحات پر مشتمل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…