بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

آسٹریا میں اب روزانہ 80 پناہ گزین ہی آ سکیں گے،قانون نافذ

datetime 19  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویانا(نیوز ڈیسک) یورپی ملک آسٹریا میں روزانہ ایک مقررہ تعداد میں پناہ گزینوں یا تارکینِ وطن کو داخلے کی اجازت دینے کا قانون نافذ کر دیا گیا ۔اس قانون کے تحت ملک کی جنوبی سرحد پر ایک دن میں پناہ کی صرف 80 درخواستیں ہی وصول کی جائیں گی اور یہ تعداد پوری ہونے پر سرحد بند کر دی جائے گی۔تاہم مہاجرت کے بارے میں یورپی کمیشن کے سربراہ نے اس اقدام کو یورپی یونین کے قانون سے ’بالکل متصادم‘ قرار دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک کے رہنماو ¿ں نے پناہ گزینوں کے بحران سے نمٹنے کے لیے آئندہ ماہ کے اوائل میںترک حکام کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔برسلز میں یورپی یونین کی ایک اجلاس میں بات چیت کے بعد یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے کہا کہ ’یورپی یونین اور ترکی کا علمی منصوبہ ہماری ترجیح ہے۔یورپی یونین نے ترکی کو اس کی اپنی سر زمین پر پناہ گزینوں کے رہائش کا انتظام کرنے کے لیے تین ارب 30 کروڑ ڈالر کی رقم مہیا کرنے کا عہد کیا ہے۔ترکی میں اس وقت تقریباً 30 لاکھ پناہ گزین مقیم ہیں اور ان میں سے بیشتر شام میں جاری خانہ جنگی سے بچنے کے لیے آئے ہیں۔ان پناہ گزینوں میں سے اکثریت آسٹریا کے راستے جرمنی گئی جبکہ آسٹریا میں گذشتہ برس 90 ہزار افراد نے پناہ کی درخواست کی اور یہ تعداد ملک کی کل آبادی کے ایک فیصد کے برابر ہے۔آسٹریا کی حکومت کا کہنا تھاکہ پناہ گزینوں کی تعداد مقرر کرنا ضروری تھا کیونکہ یورپی یونین کا وہ منصوبہ کارگر ثابت نہیں ہو رہا جس کے تحت پناہ گزینوں کو ترکی میں روکا جا سکے۔گذشتہ برس جرمنی میں چار لاکھ 76 ہزار افراد نے پناہ کی درخواست کی جبکہ آبادی کے تناسب سے سب سے زیادہ پناہ کی درخواستیں سویڈن میں دی گئیں جہاں یہ تعداد ایک لاکھ 63 ہزار رہی۔سویڈن نے بھی اپنی سرحدوں پر آنے والے پناہ گزینوں کو داخلے سے روکنے کے لیے اقدامات کیے ہیں اور سویڈش حکام نے کہا کہ وہ جگہ اور سہولیات کی کمی کی وجہ سے کچھ پناہ گزینوں کو ایک بحری جہاز پر رکھنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔پناہ گزینوں کے معاملے کے لیے یورپی یونین کے کمشنر دمیتری اوراموپولس نے آسٹریا کی وزارتِ داخلہ کو تحریر کیے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ روزانہ محدود تعداد میں پناہ گزینوں کو قبول کرنے کا منصوبہ آسٹریا کی اس ذمہ داری سے مطابقت نہیں رکھتا جو یورپی یونین کے رکن کی حیثیت سے اس پر عائد ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…