جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

بھارت میں فسادات پھوٹ پڑے،نیم فوجی دستے تعینات،چاریازائد افرادکے اجتماع پر پابندی عائد

datetime 19  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روہتک(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر روہتک میں نسلی فسادات کے بعد پیش نظر حکام نے سکیورٹی سخت کر دی ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق زشتہ روز جاٹ برادری کی جانب سے بہتری ملازمت اور تعلیم کے مطالبات کے لیے نکالی گئی ریلی نے پرتشدد صورت حال اختیار کر لی تھی جس میں 15 افراد زخمی ہو گئے تھے۔مظاہرین نے اہم شاہراہیں بند کر دیں تھیں اور دیگر نسلی گروہوں کے ساتھ تصادم کے بعد ریلوے کا نظام بھی متاثر ہوا تھا۔جاٹ برادری سرکاری ملازمتوں میں کوٹے کا مطالبہ کر رہی ہے جبکہ دیگر نسلی گروہ اس کی مخالفت کرتے ہیں۔پولیس کی جانب سے موبائل انٹرنیٹ سروسز بھی معطل کر دی ہیں اور چار سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی عائد ہے۔روہتک کے سپرنٹینڈنٹ پولیس ششانک آنند کا کہنا تھا یہ اقدامات ضلع میں ’امن او امان کی صورت حال‘ کو قابو میں کرنے کے لیے کیے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شہر میں امن و امان کے لیے نیم فوجی دستے بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ہریانہ کی ریاستی انتظامیہ نے ہمسایہ قصبوں سونی پت اور جھجر میں بھی سکیورٹی بڑھا دی ۔جاٹ برادری کے رہنماو ¿ں کا کہنا ہے کہ نچلی ذاتوں کے لیے مختص کوٹے کی وجہ سے ان کی برادری کو تعلیمی اداروں اور سرکاری ملازمتوں کے حصول میں ناانصافی ہوتی ہے۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…