جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

مودی کے کچن کا کتنا خرچہ؟جان کر آپ کے ہوش اڑجائینگے

datetime 19  فروری‬‮  2016
Prime Minster Narendra Modi during makar sankranti milan hosted by Ramvilas Paswan at his residence in New Delhi on Wednesday. Picture by Prem Singh 14/Jan/2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی ( نیوز ڈیسک) انفارمیشن ایکٹ کے تحت بھارتی عوام نے وزیراعظم نریندر مودی سے سوالات کی بھرمار کر دی۔ وزیراعظم آفس کا عملہ جواب دیتے دیتے تھک گیا۔ 35 ہزار خطوط کھولے ہی نہیں جا سکے۔ تفصیلات کے مطابق انفارمیشن ایکٹ کے تحت بھارتی عوام کی جانب سے سوالات میں پوچھا گیا کہ بھارتی وزیراعظم کے کچن کا خرچہ کتنا ہے؟۔ مودی کا سٹاف پکنک پر جاتا ہے یا نہیں؟۔ سٹاف کی تنخواہ کتنی ہے؟۔ نریندر مودی کے کچن میں گیس کے کتنے سلنڈر آتے ہیں؟۔ مودی کے وائی فائی کی سپیڈ کیا ہے؟۔ انہوں نے بیماری کی کتنی چھٹیاں لیں؟۔ ایسے اور ان جیسے کئی سوالات کے جوابات بھارتی قوم اپنے وزیراعظم سے جاننا چاہتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم مودی کے آفس کو رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت ہزاروں درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں بھارتیوں نے وزیر اعظم کی زندگی سے جڑی معمولی باتوں سے متعلق سوالات پوچھے ہیں اور دل کی باتیں بھی کی ہیں۔ ایک درخواست میں یہ تک لکھا کہ وزیراعظم بھارت کے پرائم خادم ہیں، پرائم منسٹر نہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کے دفتر کا عملہ آج کل ان سوالات کے جوابات دینے میں مصروف ہے تاہم عملے کی کمی کی وجہ سے 35 ہزار خطوط کھولے ہی نہیں جا سکے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…