بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

ٹرمپ نے پوپ کو بھی سنا دیں، میکسیکو حکومت کا مہرہ قراردیدیا

datetime 19  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک)پوپ فرانسس نے صدارتی امیدوار کے ری پبلکن خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں کہا ہے کہ جو شخص دیواریں کھڑی کرے اور پل کا کردار ادا نہ کرے وہ عیسائی نہیں ہوسکتا۔اس پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پوپ بہت اچھے آدمی اور اچھا عیسائی ہیں۔ لیکن کسی مذہبی رہنما کو ان کے عقیدے کے بارے میں سوال اٹھانے کا حق نہیں ہے۔وہ کہتے ہیں کہ انہیں عیسائی ہونے پر فخر ہے، لیکن پوپ فرانسس نے ٹرمپ کی عیسائیت پر سوالیہ نشان لگا دیا، جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے توپوں کا رخ اب پوپ فرانسس کی طرف موڑ دیا ہے۔جنوبی کیرولائنا میں انتخابی ریلی سے خطاب میں ان کا کہنا ہے کہ میکسیکو حکومت پوپ کو مہرے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ پوپ نے یک طرفہ کہانی سنی کرائم، اسمگلنگ، اقتصادی مسائل نہیں دیکھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ برے آدمی نہیں بلکہ بہت اچھے آدمی اور اچھے عیسائی بھی ہیں، پر کسی مذہبی رہنما کی جانب سے کسی کے عقیدے پر سوال اٹھانا شرمناک ہے۔اس سے پہلے کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس بھی امریکی صدارتی انتخابات کی مہم میں کود پڑے۔ میکسیکو کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ویٹی کن سٹی کے لیے واپسی پر طیارے میں میڈیا سے گفتگو میں پوپ فرانسس نے کہا، جو دیواریں کھڑی کرے اور پل کا کردار ادا نہ کرے ایسے خیالات رکھنے والا شخص عیسائی نہیں ہوسکتا۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مہم ک دوران ایک جلسے میں میکسیکو کے ساتھ ایک اونچی دیوار کھڑی کرنے کی تجویز دی تھی، تاکہ تارکین وطن امریکا نہ آسکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…