ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں 2015 کی دوسری ششماہی میں ہرمہینے غیرملکیوں کواوسطا 44100 ملازمتیں ملیں جبکہ پوری ششماہی میں 256600غیرملکیوں کو ملازمتیں ملیں۔جمعرات کو سعودی ذرائع ابلاغ نے سعودی محکمہ شماریات کے حوالہ سے بتایاکہ اس عرصہ کے دوران 682200 افراد بے روزگارتھے جن میں سے 33200 غیر ملکی تھے۔ رپورٹ کے مطابق2015 کی پہلی سہ ماہی کے دوران بے روزگارغیرملکیوں کی تعداد 35500 سے 33 200 ہوگئی۔ اعداوشمارکے مطابق2015 کے آخرتک سعودی عرب میں غیر ملکی ملازمین کی تعدادگیارہ اعشاریہ چار آٹھ ملین تھی جو کہ سعودی عرب میں ملازمین کی کل تعداد کا 56اعشاریہ سات فی صد ہے۔سعودی محکمہ شماریات کے مطابق کل 647000 سعودی باشندے بے روزگارتھے۔رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ سال کی پہلی ششماہی کے مقابلہ میں سعودی عرب میں دوسری ششماہی کے دوران شہریوں میں بیروزگاری کی شرح میں 11.6 فی صد کمی آئی۔