قاہرہ(نیوز ڈیسک) مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ درخواست موصول ہونے پر ملکی افواج خلیجی ممالک بغیر کسی ہچکچاہٹ کے روانہ کی جا سکتی ہیں۔غیرملکی خبررسان ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ قاہرہ حکومت ان ممالک کی سلامتی کی خاطر تمام تر اقدامات اٹھانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ السیسی نے یہ ضرور کہا کہ ابھی تک کسی خلیجی ملک کی جانب سے کسی بھی عسکری مہم کی خاطر زمینی دستے روانہ کرنے کی حامی نہیں بھری ہے۔ مصر سعودی عرب، کویت، متحدہ عرب امارات اور امریکا سے امداد وصول کرنے والا ایک بڑا ملک ہے۔