منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انوکھاواقعہ ، پھانسی سے بچنے کیلئے خاتون قیدی نے ایسا طریقہ اپنا لیاکہ حکام بھی چکراگئے

datetime 16  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہنوئی (نیوز ڈیسک) ویتنام کی جیل میں انوکھاواقعہ پیش آگیا جہاں پھانسی سے بچنے کے لیے خاتون قیدی حاملہ ہوگئی جس پر حکام بھی چکراکررہ گئے اور پھانسی موخرکردی جبکہ غفلت برتنے کے الزام میں جیل کے چار اہلکاروں کو معطل کردیاگیا۔اماراتی میڈیا کے مطابق منشیات کی سمگلنگ کے الزام میں سزائے موت کی قیدی خاتون کے حاملہ ہونے کے بعد شمالی ویتنام کی جیل میں تعینات چارمحافظوں کو غفلت برتنے کے الزام میں معطل کردیاگیاجبکہ بچے کی پیدائش کے بعد خاتون کی سزائے موت عمرقید میں بدل جائے گی۔ 42سالہ نگوین دی ہوئی کو 2012ء میں منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیاگیا اور 2014ء4 میں سزائے موت سنائی گئی اور اسی سال ہی عدالت نے اپیل مستردکی۔رپورٹ کے مطابق اپنی اسیری کے دوران ہی ملزمہ نے ایک ساتھی قیدی کو حاملہ ہونے میں مدد دینے کیلئے 2300ڈالر ادائیگی کی ، دومرتبہ 27سالہ مرد نے اپنے سپرم ایک پلاسٹک بیگ میں متفقہ جگہ پر رکھے جو خاتون نے سرنج کے ذریعے اپنے جسم میں داخل کرلیے ، خاتون ان سپرمز کی مدد سے حاملہ ہوگئی اور دوماہ میں اس کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے ، بچے کی عمر تین سال سے کم ہونے کی وجہ سے ملزمہ کی سزائے موت عمر قید میں بدل جائے گی جبکہ حمل کے دوران بھی پھانسی نہیں دی جاسکتی۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…