جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

شام میں عملی طور پر ایک ہفتے میں جنگ بندی مشکل ہے، بشار الاسد

datetime 16  فروری‬‮  2016 |

دمشق(نیوز ڈیسک)بشار الاسد نے کہا ہے کہعملی طور پر ایک ہفتے میں جنگ بندی مشکل ہے، جنگ بندی کا مطلب دہشت گردوں کو اپنی پوزیشن مستحکم کرنے سے روکنا ہونا چاہیے،عالمی طاقتوں کی جانب سے جنگی اقدامات اور کارروائیاں روکنے کے منصوبے مشکوک ہیں ، منصوبوں پر عملدرآمد عالمی برادری کیلئے مشکل ہوگا ۔غیر ملکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شامی صدر بشار الاسد نے عالمی طاقتوں کی جانب سے شام میں جنگی اقدامات اور کارروائیاں روکنے کے منصوبوں پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر عمل کرنا مشکل ہوگا۔ہم سمجھتے ہیں کہ جنگ بندی کا مطلب دہشت گردوں کو اپنی پوزیشن مستحکم کرنے سے روکنا ہونا چاہیے۔شامی صدر بشار الاسد نے کہا کہ اس قسم کی جنگ بندی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ تمام گروہ ہتھیار ڈال دیں گے۔بشار الاسد کا کہنا تھا کہ ’اب تک تو ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اندر جنگ بندی چاہتے ہیں۔ لیکن ایک ہفتے کے اندر کون تمام مطالبات اور شرائط کو جمع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بشار الاسد کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے ساتھ کون بات کرے گا؟ اگر دہشت گرد جنگ بندی کو مسترد کر دیتے ہیں تو انھیں کون روکے گا؟ عملی طور پر یہ مشکل ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ جنگ بندی کا مطلب یہ نہیں ہونا چاہیے کہ ہر کوئی ہتھیاروں کا استعمال روک دے۔ اس کا مطلب دہشت گردوں کو اپنی پوزیشن مستحکم کرنے سے روکنا ہونا چاہیے۔ ہتھیاروں، آلات، اور شدت پسندوں کی ترسیل یا پوزیشن مستحکم کرنے کی ممانعت ضروری ہے۔بشار الاسد نے جنگ بندی کے اس منصوبے کے اعلان کے بعد کہا تھا کہ شام میں باغیوں کو شکست دینے میں کچھ وقت لگے گا کیونکہ انھیں بیرونی مدد حاصل ہے لیکن وہ پورے ملک پر اپنا کنٹرول بحال کر کے رہیں گے۔صدر اسد نے کہا کہ وہ شام میں امن بحال کرنے کے لیے عالمی سطح پر کی جانے والی کوششوں کے باوجود وہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شمالی شام میں سلسلہ وار حملوں سے جنگ بندی کے امکانات پر ’گہرے سائے‘ چھا گئے ہیں۔اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ اس خطے میں سکولوں اور ہسپتالوں پر میزائلوں کے حملوں میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔فرانس کا کہنا ہے وہ سخت الفاظ میں ایم ایس ایف کے کلینک پر بمباری کی مذمت کرتا ہے جبکہ فرانسیسی وزیرِ خارجہ ڑاں مارک ایرالٹ نے کہا ہے کہ ایسے حملے ’جنگی جرائم ہیں۔ترکی کی وزارتِ خارجہ نے روس کو ان حملوں کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا ہے جبکہ روس کی جانب سے تاحال اس الزام کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔شام کے تنازع کی وجہ سے ترکی اور روس کے تعلقات کشیدہ ہیں۔ روس شام میں باغیوں کے خلاف شامی حکومت کی عسکری کارروائی کی حمایت کر رہا ہے لیکن اس کا کہنا ہے کہ وہ صرف ان عناصر کو نشانہ بنا رہا ہے جو ’دہشت گرد ہیں۔‘دریں اثنا شام کی صورتحال پر نظر رکھنے والے گروپ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ کرد ملیشیا نے شمالی شام میں تل رفعت نامی قصبے سے باغیوں کا قبضہ ختم کروا دیا ہے۔وائی پی جی سے تعلق رکھنے والے کرد فوجیوں نے یہ کامیابی اپنی پوزیشنوں پر ترکی کی جانب سیگذشتہ تین دن سے جاری گولہ باری کے باوجود حاصل کی۔ترکی اس ملیشیا کو اپنے ملک میں سرگرم کالعدم کرد جماعت پی کے کے کا ساتھی سمجھتا ہے۔ترک وزیرِ اعظم احمد داؤد اوغلو نے خبردار کیا ہے کہ اگر کرد ملیشیا نے تل رفعت کے بعد ترک سرحد کے ساتھ واقع شامی علاقے اعزاز پر قبضے کی کوشش کی تو انھیں ’سخت ترین ردعمل‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…