ماسکو(نیوز ڈیسک)ترک وزیراعظم احمد داو 191د اوغلو نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام کے سرحدی قصبے اعزاز پر شامی کرد جنگجوو 191ں کا کنٹرول نہیں رہنے دے گا جبکہ روس نے کردوں پر ترک فوج کی بمباری کی مذمت کردی ہے، ترک وزیراعظم نے یوکرین کے لیے سفر کے دوران طیارے پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہم اعزاز کو کردوں کے ہاتھ نہیں جانے دیں گے۔وائی پی جی (پیپلز پروٹیکشن یونٹس ،شامی کرد ملیشیا)دریائے فرات کا مغربی کنارہ اور عفرین کا مشرق عبور نہیں کرسکیں گے۔دوسری جانب روس نے ترک فوج کی شام کے شمالی علاقے میں کردوں اور اسدی فوج کے ٹھکانوں پر مبینہ بمباری کو اشتعال انگیز اقدام قرار دیا ہے۔روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ترک حکام کے پڑوسی ملک میں جارحانہ اقدامات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ انقرہ اشتعال انگیزی پر عمل پیرا ہے جس سے مشرقِ وسطیٰ اور اس سے ماوراءامن اور سلامتی کے لیے خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔