الریاض(نیو زدیسک )سعودی عرب نے کہاہے کہ ترکی کے انجیرلیک فوجی اڈے پر سعودی فوج اور جنگی سامان پہنچانے کا مقصد داعش کے ٹھکانوں اور مخصوص اہداف کو نشانہ بنا کرانہیں تباہ کرنا ہے، عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزرت خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہاگیا کہ ترکی میں جنگی طیارے اورفوج بھجوانے کا مقصد کسی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں ہیں بلکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کا آپس میں قریبی تعاون ہے ،بیان کے مطابق سعودی عرب اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر شام میں داعش کے اہم ٹھکانوں بالخصوص الرقہ شہر میں تنظیم کے بیس کیمپ کو نشانہ بنائے گا۔
میچ جیتنے کے بعد شاہد آفریدی کی بیٹیاں گراونڈ میں آگئیں پھر کیا ہوا؟؟ ویڈیو دیکھئے