منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نیوزی لینڈ میں 5.7 شدت کا زلزلہ، پہاڑیاں ٹوٹ کر سمندر میں جا گریں

datetime 14  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرائسٹ چرچ(نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کے دارالحکومت میں 5.7 شدت کے زلزلے سے ساحل کے قریب واقعہ پہاڑیاں ٹوٹ کر سمندر میں جا گریں۔نیوزی لینڈ کے سرکاری زلزلہ پیما ادارے جیو نیٹ سائنس کے مطابق دارالحکومت کرائسٹ چرچ میں 5.7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، زلزلے کا مرکز کرائسٹ چرچ سے 10 کلومیٹر دور کا علاقہ اور زمین میں اس کی گہرائی 7 کلو میٹر تھی۔جیو نیٹ سائنس کا کہنا ہے کہ اب تک 40 آفٹر شاکس ریکارڈ کئے جا چکے ہیں اور مزید آفٹر شاکس کا خدشہ بھی موجود ہے۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث ابھی تک کوئی بڑا حادثہ رپورٹ نہیں ہوا تاہم کچھ پہاڑیوں کی ٹوٹ کر سمند میں گرنے کی اطلاعات ہیں۔واضح رہے کہ 5 سال قبل فروی کے مہینے میں ہی نیوزی میں آنے والے 6.3 شدت کے زلزلے میں 185 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے تھے جب کہ اربوں ڈالر کا مالی خسارہ بھی ہوا تھا۔ نیوزی لینڈ خطرناک آسٹریلین اور پیسیفک ٹیکٹونک پلیٹس کی سرحد پر واقع ہے جہاں ایک محتاط اندازے کے مطابق سالانہ 15 ہزار زلزلے ریکارڈ کئے جاتے ہیں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…