بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کے حوالے سے مودی کی پالیسی میں تضاد موجود ہے ٗمن موہن سنگھ

datetime 14  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کے حوالے سے مودی کی پالیسی میں تضاد موجود ہے ٗمودی کو ہمسایہ ممالک سے تعلقات بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔انڈیا ٹوڈے میگزین سے بات چیت کرتے ہوئے منموہن سنگھ نے کہا کہ مودی کو ہمسایہ ممالک سے تعلقات بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ مودی سرکار پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کی پیش رفت کرنے میں ناکام رہی ہے۔منموہن سنگھ نے بتایا کہ یقینی طور پر مزکری طاقتوں سے ہمارے تعلقات بہتر ہوئے ہیں ٗتاہم میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کی ہمسایہ ممالک سے تعلقات خارجہ پالیسی کا اصل امتحان ہے ٗمودی سرکار کے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں تضاد پایا جاتا ہے ٗیہاں ایک قدم آگے بڑھایا جاتا ہے تو دو پیچھے آتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مودی حکومت کو اقتصادی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے مالی توازن پیدا کرنا چاہیے اور تجارت کیلئے سرمایہ کی موجودگی کو بڑھانا چاہیے۔2014 میں بھارت کے وزیراعظم کا عہدہ چھوڑنے والے منموہن سنگھ نے کہاکہ منتخب حکومت کے ہاتھ میں یہ ایک موقع ہے کہ وہ ملک کی معیشت میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کیلئے اقدامات کیے جائیں۔اقتصادی اصلاحات کے حوالے سے منموہن سنگھ نے کہاکہ حکومت تیل اور ضروریات کی اشیاء کی کم ہوتی ہوئی قیمتوں سے فائدہ نہیں اٹھا رہی جو کہ بھارت کے درآمدی بل میں کمی لاسکتیں ہیں۔درآمدی اشیاء کی قیمتوں میں واضح کمی کے باعث تجارتی خسارے میں کمی آئی ہے، اس اضافے سے اْمید کی جارہی ہے کہ یہ معیشت کو ترقی دینے میں مدد فراہم کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…