جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

مودی کا اچانک دورہ لاہور ایک غلط فیصلہ تھا، منموہن سنگھ

datetime 13  فروری‬‮  2016 |

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) سابق بھارتی وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ نریندر مودی کا اچانک دورہ لاہور ایک غلط فیصلہ تھا، ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات بنانا یقیناًایک اچھی بات ہے لیکن اس حوالے سے جذباتی ہو جانا مناسب نہیں۔بھارتی ٹی وی انڈیا ٹوڈے کو دےئے گئے انٹرویو میں من موہن سنگھ نے کہاکہ نریندر مودی کا اچانک لاہور کا دورہ ایک غلط فیصلہ تھا۔ انہیں یہ دورہ صرف اس وقت کرنا چاہئے جب اس کے مثبت نتائج نکلنے کی توقع ہو۔ جب آپ کو معلوم ہو کہ دوسرے ملک خصوصاً پاکستان کے دورے کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکتا تو وہاں جانا فضول ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دور اقتدار میں کابل کے ایک دورے کے دوران انہوں نے اسلام آباد میں نواز شریف کو فون کیا تو نواز شریف نے انہیں بھی بھارت واپسی کے دوران اسلام آباد کے دورے کی دعوت دی تھی لیکن حساس نوعیت کے تعلقات کی موجودگی میں ان کے دورہ پاکستان کی کوئی گنجائش نہیں تھی۔سابق بھارتی وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ نے کہا کہ مودی حکومت پاکستان کے ساتھ نمٹنے میں ناکام رہی ہے،دہشتگردی کی روک تھام پاکستان کے ساتھ تعلقات میں ایک بنیادی تشویش کا باعث بنا ہوا ہے، اپنے دور میں پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوششیں کیں۔انھوں نے کہاکہ پاکستان ہمارا پڑوسی ہے،ہم اپنے دوست تو منتخب کرسکتے ہیں پڑوسیوں کا انتخاب نہیں کیا جاسکتا۔ انھوں نے کہاکہ وزیراعظم کی حلف بردار ی کی تقریب میں نوازشریف کو مدعو کرنا اچھا اقدام تھا تاہم مودی حکومت اس اقدام سے فائدہ نہ اٹھا سکی اس نے پاکستان کے ساتھ بات چیت کو اس بات سے مشروط کردیا کہ پاکستان حریت رہنماؤں سے بات نہیں کرسکتا ۔۔ من موہن سنگھ نے کہاکہ بھارت کے عالمی طاقتوں روس ،چین اور امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر ہیں لیکن ایسا ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات میں نہیں ہے ۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…