منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان کو 86 کروڑ ڈالر نہ دیئے جائیں، بھارت کا امریکا سے مطالبہ

datetime 13  فروری‬‮  2016 |

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کی طرف سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پاکستان کیلئے مختص امداد کی بھارت نے شدید مخالفت کردی، بھارت نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کو مالی امداد فراہم نہ کی جائے ،بھارت نے الزام لگایا کہ پاکستان کو دی جانے والی امداد بھارت کے خلاف براہ راست استعمال ہو گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ کے ترجمان وکاس سواروپ نے کہا کہ بھارت نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کو26کروڑ کی فوجی امداد سمیت86کروڑ ڈالر کو روکا جائے ،انہوں نے کہاکہ ہم نے کئی مواقع پر امریکا پر واضح کیا کہ ایسی تمام امداد بھارت کے خلاف سرگرمیوں میں استعمال کی جاتی ہے۔جنگ رپورٹر رفیق مانگٹ کے مطابق اکتوبر سے شروع ہونے والے مالی سال 2017کے لئے امریکا کا مجموعی چار ٹریلین ڈالر ہے، اوباما کی طرف سے منظوری کے بعد بجٹ کانگریس کو بھیج دیا گیا۔ اس بجٹ میں پاکستان کیلئے 860? ملین ڈالر مختص کیے گئے جس میں 26? کروڑ 50? لاکھ ڈالر فوجی سازوسامان ، اعانتی فنڈز اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے رکھے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…