واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکی سینیٹ کے خارجہ تعلقات کمیٹی چیئرمین سینیٹر باب کورکر نے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت روکنے کیلئے ایک بار پھر ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیرخارجہ جان کیری کو خط لکھ دیاہے جس میں کہاگیاہے کہ پاکستان حکومت جب تک دہشتگرد تنظیموں خصوصاً حقانی نیٹ ورک کے خلاف مو¿ثر کاروائی نہیں کرتی ،ایف سولہ طیاروں کی فروخت روک دی جائے۔کمیٹی چیئرمین نے خط میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے اسے ”دوغلا حلیف ”قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان کیساتھ آگے بڑھنے کے بجائے اس سے الگ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ حقانی نیٹ ورک افغانستان کو غیر مستحکم کرنے کی سرگرمیوں میں ملوث ہے