اسلام آباد(نیوزڈیسک)مجموعی طور پر 30ہزار تارکین وطن کیلئے کوٹہ مختص کر دیاگیا ہے جس کے تحت ماتحت عملے ¾خود مختار ادارے -ملازمت کی دیگر کیٹگریز اور مخصوص مدت کیلئے ملازمتیں فراہم کی جا سکیں گی ۔17.850کوٹہ ماتحت عملے اور اپنے کاروبار کیلئے مختص ہے۔ جس کی تفصیلات کچھ یوں ہیں
1.000ایسے انفرادی جنہوں نے اپنے ممالک میں سٹڈی اور ٹریننگ پروگرام مکمل کئے ہوں ۔ (23مروجہ قانون 286-جولائی -1998)
2.400کوٹہ اپنے کاروبار کیلئے مختص ہے جس کی تفصیلات کے مطابق انٹر پرینیورز کیلئے انوسٹمنٹ پلان کو ترکی اکانومی طرز پر ترتیب دیا گیا ہے۔ کم سے کم سرمایہ کاری 500.000کے ساتھ تین نئے پراجیکٹ شامل ہوں ۔
فری لانسر ورکرز سکلڈ پروفیشنلز میں وکلاء-ڈاکٹرز -آرکیٹیکٹ وغیرہ کے ساتھ ایسے شعبہ جات جو پروفیشنل طور پر رجسٹرڈ نہ ہوں اوروہ قومی سطح کی نمائندگی رکھتے ہوں انہیں پبلک ایڈمنسٹریشن لسٹ میں شامل کیا جائیگا ۔
آفیسرز اور نان کارپوریٹو کمپنیوں کے مالکان ویزے کے ذریعے آ سکتے ہیں ۔
بین الاقومی سطح پر معروف فنکار اور سرکاری و نجی اداروں میں کام کرنے والے اعلیٰ پیشہ ورانہ تعلیم کے حامل ملازمین بھی اپلائی کر سکتے ہیں ۔
انفرادی سطح پر کمپنیوں کا قیام بھی عمل میںلایاجا سکتا ہے (قانون 221¾دسمبر 17-2012)
100کوٹہ ماتحت عملے کے ساتھ اپنے کاروبار کیلئے مختص ہے ۔ تاہم اس پر عمل درآمد اٹلی طرز پر ہوگا ۔ان میں کم ازکم ایک کا اٹلی کا ہونا ضروری ہے ہے جبکہ دیگر ارجنٹائن -Uruguay-Venezuelaاور برازیل کے رہائشی ہونے ضروری ہیں۔
100کوٹہ یورپین یونین کے شہری نہ ہونے کیلئے مختص ہیں تاہم وہ Milanایکسپو 2015ءکا حصہ رہ چکا ہو۔ ان کے موجودہ پرمٹوں کو ورک پرمٹ میں تبدیل کیا جائیگا ۔
4600کوٹہ مخصوص مدت کیلئے بلائے گئے ملازمین کیلئے ہوگا
6500کوٹہ کے تحت سٹڈی -انٹرن شپ -ٹریننگ پرمٹوں کو ماتحت عملے کے پرمٹوں میں منتقل کیا جائیگا ۔
1500کوٹہ سٹڈی -انٹرن شپ اور ٹریننگ پرمٹ سیلف ایمپلائز پرمٹ میں تبدیل ہونگے ۔
1300کوٹہ طویل عرصے کیلئے رہائش کے خواہش مند افراد کیلئے مختص ہوگا ۔ یہ پرمٹ یورپین یونین کے ممبر سٹیٹس طرز پر اٹلی سبورڈنیٹ پرمٹ کہلائے گا ۔
350کوٹہ طویل رہائش کے خواہشمند افراد کو اپنے کاروبار کے تحت جاری کیا جائیگا ۔
مذکورہ تمام کیٹگریز کے کوٹے کیلئے 9فروری 2016ءسے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔
یہ درخواستیں وزارت داخلہ امور کی ویب سائٹ
https://nullaostalavoro.dlci.interno.it/Ministero/Index2
پر رجسٹر کروائی جا سکتی ہیں ۔دیگر کوٹے کے تحت مخصوص مدت کیلئے ورکرز 17فروری سے درخواستیں دے سکتے ہیں ۔ ان درخواستوں پر عمل درآمد پہلے آئے پہلے پائیے کی بنیاد پر ہوگا ۔
اٹلی نے 30ہزارتارکین وطن کیلئے 2016ءکے کوٹے کی تفصیلات جاری کردیں
12
فروری 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں