منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

60افراد کا قاتل کون؟، جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

datetime 11  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)افریقی ملک نائیجیریا میں یکے بعد دیگرے دو خودکش حملوں میں 60 افراد ہلاک اور 78 زخمی ہوئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق خودکش حملے نائیجیریا کے شہر میڈوگوری میں مہاجرین کے کیمپ پر کیے گئے۔فوجی حکام اور امدادی کارکنوں کا کہنا تھا کہ دو خواتین خودکش حملہ آوروں نے میڈوگوری کے شمال مشرقی ٹان ڈیکوا میں شدت پسندی کے باعث نقل مکانی کرنے والے افراد (آئی ڈی پیز) کے کیمپ کے عین درمیان خود کو دھماکوں سے اڑا لیا۔اسٹیٹ ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ خودکش حملوں میں 78 افراد زخمی ہوئے، جنہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔حملے کی ذمہ داری اب تک کسی شدت پسند تنظیم نے قبول نہیں کی، تاہم حکام کے مطابق بظاہر یہ حملہ شدت پسند تنظیم بوکو حرام کی کارروائی لگتا ہے کیونکہ یہ تنظیم اس سے قبل بھی خواتین کے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کرتی رہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران شدت پسند تنظیم کے حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔31 جنوری کو بھی میڈوگوری کے باہر دہشت گرد حملے میں 65 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔بوکو حرام نے پہلی بار آئی ڈی پیز کے کیمپ کو گزشتہ سال ستمبر میں یولا شہر میں نشانہ بنایا تھا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…